این ای ای ٹی۔ یو جی میں بے ضابطگیوں کی جانچ سی بی آئی نے سنبھال لی۔ ایف آئی آر درج

,

   


یہ اس بات کے ایک دن بعد ہوا ہے جب مرکز نے اعلان کیا تھا کہ ٹیسٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کی جانچ ایجنسی کو سونپ دی جائے گی۔

نئی دہلی: سی بی آئی نے 5 مئی کو منعقد ہونے والے میڈیکل داخلہ امتحان این ای ای ٹی۔ یو جی کے انعقاد میں مبینہ بے ضابطگیوں کے سلسلے میں ایف آئی آر درج کی ہے، حکام نے اتوار کو بتایا۔

یہ اس بات کے ایک دن بعد ہوا ہے جب مرکز نے اعلان کیا تھا کہ ٹیسٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کی جانچ ایجنسی کو سونپ دی جائے گی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ سی بی آئی نے مرکزی وزارت تعلیم کے حوالہ پر نامعلوم افراد کے خلاف ایک تازہ مقدمہ درج کیا ہے۔

تقریباً 24 لاکھ طلباء نے میڈیکل کا داخلہ ٹیسٹ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارت کو مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات کے لیے کئی شہروں میں احتجاج کرنے والے طلبہ کے مطالبات کو تسلیم کرنا پڑا۔

وزارت تعلیم کے ایک سینئر افسر نے کہا، “5 مئی کو منعقد ہونے والے این ای ای ٹی۔ یو جی میں مبینہ بے ضابطگیوں، دھوکہ دہی، نقالی اور بدعنوانی کے کچھ معاملات رپورٹ ہوئے ہیں۔

اہلکار نے مزید کہا، “امتحان کے عمل کے انعقاد میں شفافیت کے لیے، جائزہ لینے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ معاملے کو جامع تحقیقات کے لیے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کے حوالے کیا جائے”۔