این سی پی میں تقسیم۔ شراد پوار‘ اجیت پوار چہارشنبہ کے روز علیحدہ علیحدہ میٹنگ کریں گے

,

   

ممبئی۔نیشنلسٹ کانگریس پارٹی شرد پوار او راجیت پوارکے دھڑے چہارشنبہ کے روز یشونت راؤ چوہان سنٹر ساوتھ ممبئی اور بھوجبال نالج سٹی باندرہ مضافات میں بالترتیب علیحدہ علیحدہ میٹنگیں کریں گے۔

این سی پی قومی صدر شرد پوار نے میٹنگ1بجے رکھی ہے‘ وہیں اجیت پوار کے دھڑے جس نے یکناتھ شنڈے دیو یندفنڈناویس اقتدار کے ساتھ اتحاد کرلیاہے نے 11بجے دن میں میٹنگ رکھی ہے‘ دونوں فریقین کی جانب سے یہ جانکاری دی گئی ہے۔

چھگن بھوجپل‘ دلیپ والسے پٹیل‘ اور حسن مشروف کے بشمول 8اراکین اسمبلی کے ساتھ اجیت پوار کی اتوار کے روز یکناتھ شنڈے حکومت میں شمولیت اورپارٹی میں ائی تقسیم کے بعد یہ پہلا اجلاس ہونے جارہا ہے۔دونوں فریقین اپنے ساتھ زیادہ اراکین اسمبلی ہونے کا دعوی کررہے ہیں۔

اتفاقی طور پر شیرور سے لوک سبھا ایم پی امول کولھے جنھو ں نے اتوا ر کے روز حلف برداری تقریب میں شرکت کی تھی‘ بعدازاں دن میں پارٹی سربراہ شرد پوار سے اپنی وفاداری جاری رکھنے پر مشتمل ایک ٹوئٹ کیاتھا۔