حیدرآباد ۔ 21 ۔ مارچ : ( راست ) : جناب این محمد فاروق وزیر قانون انصاف و اقلیتی امور ریاست آندھرا پردیش کی اہلیہ محترمہ کا جمعہ 21 مارچ کی صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد حج ہاوز نامپلی میں ادا کی گئی ۔ تلنگانہ اور آندھرا کی اہم سیاسی اور معزز شخصیات نے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ ان میں جناب محمد محمود علی سابق ہوم منسٹر ، میر یوسف علی سابق وقف بورڈ چیرمین ، سید عظمت اللہ حسینی صدر نشین تلنگانہ وقف بورڈ ، سید انیس الدین سی ای او سہایتہ ٹرسٹ ، علی مسقطی ، دونوں ریاستوں کے کارپوریشن کے عہدیداروں کی کثیر تعداد شامل تھی ۔ تدفین قبرستان مسجد دھوبن آغا پورہ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 9949899399 یا 900444449 پر ربط کریں ۔۔