حیدرآباد۔18 ۔ستمبر(سیاست نیوز) ایچ ایم ڈی اے نے این ٹی آر مارگ کے روبرو 6.5 کروڑ کی لاگت سے سڑک اور فٹ پاتھ اور اسے خوبصورت بنانے کا آغاز کردیا ۔ حکومت سے سیکریٹریٹ کی تکمیل کے ساتھ اطراف کی سڑکوں کو بہتر اور خوبصورت بنانے کے تحت ان کا آغاز کیا گیا ۔ اندرون تین ماہ ان کو مکمل کرلیا جائے گا۔ان کاموں کی تکمیل کے ساتھ ہی حسین ساگر بیوٹیفیکیشن پراجکٹ کا آغاز کیا جائیگا اور ان کو آئندہ فروری میں Formula-1 ریس سے پہلے مکمل کرلیا جائیگا۔حسین ساگر کے اطراف ماحول کو عالمی معیار کی سہولتوں سے آراستہ کرکے علاقہ کو خوبصورت بنانے اقدامات کا فیصلہ کیا اورجلد تفصیلی منصوبہ کا اعلان کیا جائے گا۔م