حیدرآباد 30جولائی (یواین آئی) وزیراعظم نریندرمودی نے ورچول طریقہ سے تلنگانہ کے راما گنڈم میں این ٹی پی سی کے 100میگاواٹ والے فلوٹنگ سولار پی وی پراجیکٹ کو قوم کے نام کیا۔این ٹی پی سی نے جاریہ سال یکم جولائی کوراماگنڈم میں ہندوستان کے سب سے بڑے تیرنے والے سولار پراجیکٹ کوتیار کیاتھا۔ اس طرح این ٹی پی سی نے 2032ء تک 60GBقابل تجدید توانائی کی گنجائش کے مقررہ نشانہ کوحاصل کرنے کی سمت اہم سنگ میل کوپار کیاتھا۔ توقع ہے کہ اس پراجیکٹ سے 4.36ملین کاربن کے اخراج کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ساتھ ہی سالانہ 2ہزار ملین پانی لیٹر پانی بچایاجاسکے گا۔ انہوں نے وزارت بجلی کی ایک اسکیم کابھی آغاز کیا۔ اجول بھارت،اجول بھوشیہ بجلی 2047کے اختتام کے موقع پر اس اسکیم کا آغاز کیاگیا۔ اس سے انفراسٹرکچر کو بہتر کرنے ، عصری بنانے ،ڈسکامس کیلئے مالی امداد فراہم کرنا تمام صارفین کیلئے بجلی کی سربراہی میں بہتری پرتوجہ مرکوز کرنا ہے ۔