این ڈی آر ایف تعینات کرنے وینوگوپال کا مودی کو مکتوب

   

ترواننتا پورم، 27 مئی (یو این آئی) کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھا ہے ، جس میں ان سے کیرالا کی ساحلی برادریوں کیلئے خطرہ بننے والے تیل کے اخراج سے ہونے والے اثرات کو کم کرنے کیلئے نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی ایک ٹیم کو تعینات کرنے کے لیے مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔ لائبیریا کا ایک مال بردار جہاز کوچی کے ساحل پر ڈوب گیا ہے ۔ جہاز میں 623 کنٹینرز تھے جن میں سے 13 میں کیلشیم کاربائیڈ سمیت خطرناک مواد موجود تھا جس سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے ۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے این ڈی آر ایف کی ایک اعلیٰ سطحی ماہر ٹیم کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے جس میں کیمیکل، سمندری اور ماحولیاتی تحفظ کے ماہرین شامل ہوں تاکہ صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے ، منفی اثرات کو کم کیا جا سکے اور حفاظتی اقدامات کو جنگی بنیادوں پر لاگو کیا جا سکے ۔ کارگو جہاز ایم ایس سی ایل ایل ایس اے 3، جو وزِنجام سے کوچی کی طرف جا رہا تھا، مبینہ طور پر خراب موسمی حالات اور تکنیکی خرابی کی وجہ سے پلٹ گیا۔