این ڈی ٹی وی اور ایماندار صحافیوں کے لیے بڑی خبر، رویش کمار کو مگسایسا (ایشیا کا نوبل)ایوارڈ سے نوازا گیا

,

   

ایماندار صحافی رویش کمار ایک ایسے شخص ہیں جو فرقہ پرستوں کو ہمیشہ چبتے ہیں اسلئے کہ وہ حقیقت بیانی سے کام لیتے ہیں، اور فرقہ پرستوں کو ائینہ دکھاتے ہیں۔

اپ کو بتا دیں کہ رویش کمار نے بہت قربانیاں دی ہیں اور انہوں نے بہت لمبا سفر کیا ہے جو آج اس مقام تک پہونچے ہیں، 1996 سے انہوں نے اس سفر کا آغاز کیا انکا اور این ڈی ٹی وی کے افس میں ائی ہوئی چٹیوں کو چھانٹا کرتے تھے اور اسے جمع کیا کرتے تھے اور اسکے بعد وہ رپوٹر بنے۔

اور ان کا پروگرام رویش کی رپورٹ نام کا بہت مشہور رہا، اور یہ پروگرام ہندوستان کے عام لوگوں کا پروگرام بن گیا تھا، لوگ اس سے اپنے اپ کو جوڑا ہوا محسوس کرتے تھے۔ پھر انہوں نے اینکرنگ کی شروعات کرکے صحافت کو ایک صحیح رخ دیا۔

اس ملک میں جسے بھی لگتا ہے کہ اسکی کوئی نہیں سنتا ہے اسے رویش کمار سے ایک امید ہوتی ہے۔ جو انکی اواز کو صاحب اقتدار تک پہونچا دے۔ جھوٹی صحافت کے اس دور میں انہوں نے سچی صحافت کر پرچم برابر لہرائے رکھا ہے۔ اور حکومت کے خلاف بے خوف ہوکر بولتے رہے ہیں، آج انکی صحافت کو ایک عظیم درجہ ملا ہے۔ یہ این ڈی ٹی وی اور اسکے چاہنے والوں کے لیے بہت بڑی خبر ہے۔

دیکھیں پوری رپورٹ

YouTube video