ایودھیاکیلئے پہلی ٹرین 3 دسمبر کو روانہ ہوگی:کجریوال

   

نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے رام للا کے درشن کرنے کے خواہشمند بزرگوں سے زیادہ سے زیادہ درخواست دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ 3 دسمبر کو پہلی ٹرین ایودھیا کے لیے روانہ ہوگی۔چہارشنبہ کو ایک پریس کانفرنس میں کجریوال نے کہا کہ دہلی کے لوگوں کے لیے آج ایک اچھی خبر ہے ۔ میں پچھلے مہینے ایودھیا گیا تھا۔ وہاں شری رام چندر جی کے رام للا کے درشن کیے ، بہت اچھا لگا۔ جب میں وہاں سے نکلا تو میرے ذہن میں یہ احساس پیدا ہوا کہ اے بھگوان ! مجھے اتنی طاقت اور صلاحیت دے کہ میں ملک کے ہر فرد کو ایودھیاکا دیدار کر اسکوں۔ ہماری ‘مکھیہ منتری تیرتھ یاترا’ اسکیم میں 12 مقامات شامل ہیں جہاں آپ کے بزرگ یاترا کے لیے جا سکتے ہیں۔ کوئی بھی ان 12 جگہوں میں سے کسی کا انتخاب کر سکتا ہے ۔ اس میں ہم پوری، دوارکادھیش، ہریدوار، رامیشورم، شرڈی اور اجمیر سمیت کئی جگہوں کو لے جاتے ہیں۔ ایودھیاسے دہلی واپس آتے ہی ہم نے منتری تیرتھ یاترا اسکیم میں ایودھیاکو بھی شامل کیا۔ اس یاترا اسکیم میں دہلی کا کوئی بھی بزرگ اس سے فائدہ اٹھا سکتا ہے ۔ وہ اپنے گھر کے کسی نوجوان کو بھی بطور خدمتگار اپنے ساتھ لے جا سکتا ہے ۔ ایک نوجوان کو بزرگ کے ساتھ جانے کی اجازت ہے ۔ دہلی میں اب تک 36 ہزار لوگ اس کا فائدہ اٹھا چکے ہیں۔ ایودھیادرشن میں دلچسپی رکھنے والے دہلی کے اہل لوگ ای ڈسٹرکٹ پورٹل پر جا کر اپنا اندراج کروا سکتے ہیں۔ اگر یاتریوں کی تعداد زیادہ ہوئی تو ہم دوسری ٹرین لگا دیں گے لیکن میں ہر ایک کو رام للا کے درشن کراکے لاؤں گا۔