لکھنؤ: ایودھیا مسجد کمپلکس کیلئے ’آن لائن‘ مالی عطیات دینے والوں میں 70 فیصد غیر مسلم ہیں۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ ابھی بابری مسجد کیس کے فیصلے کے ساتھ سپریم کورٹ نے متبادل مقام پر مجوزہ مسجد کے لیے جو پانچ ایکڑ زمین الاٹ کی تھی وہ اب بھی تکنیکی یا مختلف کاغذی مرحلوں سے ہی گزر رہی ہے۔اس بات کا انکشاف انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن کے سکریٹری اور ترجمان اطہر حسین نے میڈیاسے بات چیت میں کیا ہے۔