ایودھیا مندر کی بنیادوں کا جنوری سے کام شروع ہوجائے گا

,

   

ایودھیا۔ ایودھیا مندر کی بنیادوں کی تعمیر کا کام جنوری سے شرو ع ہوجائے گا‘ شری رام جنم بھومی تیرتھ شیترا کے ایک رکن نے چہارشنبہ کے روز یہ بات بتائی ہے۔

ٹرسٹ جنرل سکریٹری چمپت رائے کے بموجب طوفان کے پانی سے ہونے والے مندر کی بنیادوں کو ہونے والے امکانی نقصان سے بچانے کے لئے ایک حفاظتی دیوار بھی تعمیر کی جائے گی۔

انہوں نے کہاکہ جنوری سے کام کی شروعات ہوجائے گی اور مختلف انجینئرنگ اداروں سے تعلق رکھنے والے ماہرین اس پر ایک رپورٹ تیار کررہے ہیں۔

چہارشنبہ کے روز مذکورہ ٹرسٹ نے وشواہندو پریشد کے قائدین کے ساتھ ایک ملاقات کی اور مندر کی تعمیر کے ضمن میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیاہے۔