ایودھیا میں ادھو ٹھاکرے کا خیرمقدم نہیں ہوگا۔ پجاری‘ وی ایچ پی

,

   

ایودھیا۔کنگانا رانا ؤت کے ساتھ چل رہے واقعات کے پیش نظر ایودھیا کے پجاریوں اور وشواہند وپریشد(وی ایچ پی) نے یہ اعلان کیاہے کہ چیف مہارشٹرا کے چیف منسٹر او رشیو سینا کے صدر ادھو ٹھاکرے کا ”اب ایودھیا میں کوئی استقبال نہیں کیاجائے گا“۔

رانا ؤت کے گھر کا انہدام
مہنت راجو داس ہنومان گڑھی مندر کے پجاری نے بی ایم سی پر راناؤت کے دفتر کی انہدامی کاروائی پر سوال کیا اورکہاکہ”ادھو ٹھاکرے او رشیو سینا کا ایودھیا میں اب کوئی استقبال نہیں کیاجائے گا۔

اب چیف منسٹرمہارشٹرا کو اگروہ یہاں آتے ہیں تو ایودھیاکے پجاریوں کی شدت مخالفت کا سامنا کرنا پڑیگا“۔

انہو ں نے مزید وضاحت کی ہے کہ ”مہارشٹرا حکومت نے بنا وقت ضائع کئے اداکارہ کے خلاف کاروائی کی ہے۔

مگر وہی حکومت پلگھار میں پجاریوں کا قتل کرنے والوں کے خلاف اب تک کوئی کاروائی نہیں کرسکتی ہے“۔

وی ایچ پی کے علاقائی ترجمان شرد شرما نے کہاکہ ”یہ واضح ہے کہ شیو سینا جان بوجھ کر اداکارہ کو نشانہ بنارہی ہے کیونکہ وہ قوم پرست فورسس کی حمایت کررہی ہے اور ممبئی میں منشیات کے مافیا کے خلاف اپنی آواز بلند کررہی ہے“۔

انہوں نے کہاکہ مہارشٹرا حکومت کنگانا راناؤت کے خلاف ناروا ارادے سے کام کررہی ہے۔

ایودھیا سنت سماج کے صدر مہنت کنہیاداس نے بھی مہارشٹرا حکومت کو مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے والوں لوگوں کی پشت پناہی کا موردالزام ٹہرایاہے اور مہارشٹرا چیف منسٹر کو ایودھیا آنے پر انتباہ دیاہے۔

ایودھیا میں ادھو ٹھاکرے کا استقبال نہیں ہوگا
مہنت کنہیاداس نے کہاکہ ”اب ایودھیامیں ادھوٹھاکرے کاکوئی استقبال نہیں ہوگا۔

کیوں شیو سینا راناؤت پر حملہ آور ہے؟ ہر کوئی جانتا ہے۔یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے۔ مذکورہ شیو سینا وہ نہیں ہے جو بالا صاحب ٹھاکرے کے تحت کام کرتی تھی“۔

ادھو ٹھاکرے24نومبر2018کو ایودھیا گئے تھے پھر پچھلے 16جون اور اسی سال مارچ میں چیف منسٹر مہارشٹرا بننے کے بعد بھی ایودھیا گئے تھے