نئی دہلی ۔ 4 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ میں آج ایک عرضی داخل کی گئی جس کے ذریعہ ایودھیا میں رام جنم بھومی ۔ بابری مسجد کے متنازعہ مقام کے قریب حصول اراضی کے ارادہ سے 1992 ء کے مرکزی قانون کی دستوری افادیت کے جواز کو چیلنج کیا گیا ہے۔ یہ استدلال پیش کیا گیا کہ پارلیمنٹ کو ریاست سے تعلق رکھنے والی اراضی کو حاصل کرنے کا کوئی قانونی جواز حاصل نہیں ۔ مرکز نے غیرمتنازعہ اراضی اصل مالکین میں تقسیم کردینے کی اجازت چاہی ہے ۔