ایودھیا میں رام مندر کیلئے موہن بھاگوت کا پھر زور

   

مودی کے موقف کو قبول کرلینے مرکزی وزیر اوما بھارتی کی اپیل
ناگپور / نئی دہلی ۔ /2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سربراہ آر ایس ایس موہن بھاگوت نے آج دعویٰ کیا کہ ایودھیا میں صرف رام مندر ہی تعمیر ہوسکے گی ۔ انہوں نے یہ تبصرہ وزیراعظم نریندر مودی کی اس بات کے ایک روز بعد کیا ہے جبکہ مودی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ عدالتی عمل کی تکمیل کے بعد ہی رام مندر کیلئے آرڈیننس کے بارے میں فیصلہ کیا جاسکتا ہے ۔ تاہم رام مندر ایجی ٹیشن کی اہم شخصیت اور مرکزی وزیر اوما بھارتی نے آج رام کے بھکتوں سے اپیل کی کہ وزیراعظم مودی کی رائے کو قبول کرلیں اور مندر کیلئے قانون کا مطالبہ نہ کریں ۔