ایودھیا۔ جمعرات کے روز رام جنم بھومی تیرتھ شیتر نے ٹوئٹ کیاکہ شری رام جنم بھومی مندر کی تعمیر کا ”آغاز“ ہوگیا ہے اور مذکورہ انجینئرس سائیڈ پر مٹی کی جانچ کررہے ہیں۔
مذکورہ مندر ملک کی قدیم اور روایتی طریقے کار کو اپناتے ہوئے تعمیر کی جائے گی۔
اس کی تعمیر زلزلوں‘ طوفان اور دیگر قدرتی آفات سے مقابلے کرنے والے طرز پر کی جائے گی
لوہے کا استعمال نہیں کیاجائے گا
واضح رہے کہ ٹرسٹ نے مائیکر بلاگینگ سائیڈ پر مزید جانکاری دی ہے کہ ”مندر کی تعمیر میں لوہے کا استعمال نہیں کیاجائے گا“۔
شری رام جنم بھومی تیرتھ شیتر نے ایک اور ٹوئٹ میں کہاکہ”مندر کی تعمیر کے لئے کاپر پلیٹس کااستعمال کیاجائے گا تاکہ پتھروں کے بلاک کوایک دوسرے سے جوڑا جاسکے۔
مذکورہ پلیٹس 18انچ لمبے‘30ایم ایم چوڑے اور 3ایم ایم گہرے ہوں گے۔ پورے ڈھانچے کے لئے 10,000پلیٹس کی ضرورت پڑے گی۔
شری رام کے بھگتوں سے اس طرح کے کاپر پلیٹس کا عطیہ ٹرسٹ کو دینے کی ہم درخواست کریں گے“
بھومی پوجن
واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے 5اگست کے روز ایودھیا کادورہ کیاتھا تاکہ رام جنم بھومی کی سائیڈ پر ”بھومی پوجن“ میں حصہ لے سکیں۔
ان کے علاوہ اترپردیش کے چیف منسٹر ادتیہ ناتھ‘ گورنر آنندی بین پٹیل اور راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ چیف موہن بھگوات تقریب میں شامل ہونے والے کئی اہم شخصیات میں شامل تھے