ایودھیا میں عالیشان رام مندر کی تعمیر عمل میں ائے گی۔راجناتھ

,

   

رانچی۔وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے اتوار کے روز کہاکہ ایودھیا میں عالیشان رام مندر کی تعمیر ہوگی۔جھارکھنڈ میں نومبر او رڈسمبر کے دوران ہونے والے اسمبلی الیکشن کے پیش نظر پالماؤ میں ایک انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے مذکورہ سینئر لیڈر نے کہاکہ ”بی جے پی نے جو وعدہ کیاتھا اس کو پورا کررہی ہے۔

لوگ کہتے تھے کہ بی جے پی صرف وعدے کررہی ہے مگر ہم اپنے وعدوں کو پورا بھی کیاہے۔ اب سارے ملک میں ایک قانون ہے(ارٹیکل370کی برخواستگی کے بعد)۔ تین طلاق کو ختم کرنے کے لئے ہم نے قانون کی تشکیل عمل میں لائی۔

ایک عالیشان رام مندر کی ایودھیا میں تعمیر کی جائے گی“۔اس بات کا یقین دلاتے ہوئے کہ بی جے پی ”دیگر حکومتوں سے تیز“ کام کررہی ہے انہوں نے وعدہ کیا کہ سال2022تک کوئی بھی خاندان بغیر گھر کے نہیں رہے گا۔

انہوں نے ہاکہ ”غریب لوگ گیس سلنڈر کے متعلق سونچ بھی نہیں سکتے تھے جو ان کے گھر تک پہنچا۔ میں چیف منسٹر راگھوبر داس سے کا شکریہ ادا کرتاہوں جنھوں نے مفت سلنڈر فراہم کئے ہیں۔

مذکورہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے لوگوں کو باؤلی سے پانی نکالنے کی تکلیف سے راحت دی جائے گی۔ ہم ہر گھر تک پینے کے پانی کی رسائی کو یقینی بنانے کاکام کررہے ہیں۔ گاؤں کے ہر گھر تک بجلی پہنچ گئی ہے“۔منسٹر نے کہاکہ ریاست میں ماؤسٹوں کے سرگرمیوں کو ختم کیاہے۔

انہوں نے کہاکہ ”ماؤسٹوں نے الیکشن سے قبل کچھ کوششیں کیں مگر کسی کو بھی ہتھیار اٹھانے کی منظوری نہیں ہے۔ ماؤسٹ اپنی سرگرمیوں کو بند کرنے پر مجبور ہوگئے“۔پانچ مراحل میں ہونے والے اسمبلی الیکشن میں بی جے پی اپنی پوری طاقت کا مظاہر ہ کررہ ہے۔

بی جے پی کے صدر اور ہوم منسٹر امیت شاہ نے 21نومبر کے روز انتخابی مہم کی شروعات کی جس کے بعد پارٹی کے کارگذار صدر جے پی نڈا اور یونین منسٹر نتن گڈکری‘ سمرتی ایرانی‘راجناتھ سنگھ ریاست میں پارٹی کی مہم چلارہے ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی کا جلسہ سے خطاب مقرر ہے۔ ریاست کے81اسمبلی حلقوں میں نومبر30کے روز 13حلقوں پر پہلے مرحلے کی رائے دہی ہوگی۔