ایودھیا میں مسجد کی تعمیر میں حائل رکاوٹ ختم، انڈو اسلامک کلچرل فاونڈیشن کا نقشہ پاس، اس ماہ سے شروع ہوگا کام

   

ایودھیا:رام مندر کی تعمیر کے ساتھ ساتھ اب ایودھیا کے دھنی پور میں بنائی جانے والی مسجد کی تعمیر کو منظوری مل گئی ہے ۔ رام مندر کے حق میں فیصلہ آنے کے بعد مسلمانوں کیلئے ایودھیا سے 25 کلو میٹر دور دھنی پور میں پانچ ایکڑ کی زمین مسجد کی تعمیر کیلئے دی گئی تھی ۔ حالانکہ ابھی تک مسجد کی تعمیر میں قانونی کارروائی میں پینچ پھنسا ہوا تھا ، لیکن گزشتہ جمعہ کی دیر شام ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کی میٹنگ کے بعد مسجد کی تعمیر کی اجازت قانونی معیارات کو پورا کرتے ہوئے دیدی گئی ۔ اس کے بعد مسجد کی تعمیر کا کام بھی اب جلد ہی شروع ہوگا اور آنے والے دنوں میں جدید سہولیات سے لیس مسجد کی تعمیر کا کام شروع کیا جائے گا ۔