ایودھیا میں گائے پہنیں گے اب کوٹس

,

   

ایودھیا۔موسم سرما کے زور پکڑنے کے ساتھ ہی ایودھیا میونسپل کارپوریشن نے فیصلہ کیا ہے کہ ایودھیا شہر کے مختلف شیلٹرس میں رہنے والے گائیوں کے لئے وہ جوٹ کے کوٹس خریدیں گے۔ایودھیا نگر نگم کمشنر نیرج شکلا نے کہاکہ ”ہم اس عمل میں مصروف ہیں کہ تیار گائے کوٹس حاصل کریں۔

تین چار مراحل میں اس اسکیم کو روبعمل لایاجائے گا۔ پہلے مرحلے کی شروعات بائشنگ پور گائے شیلٹر سے ہوگی جہاں پر 1200کے قریب میویشے جس میں 700بیل بھی شامل ہیں موجود ہیں جبکہ ماباقی بچھڑے ہیں۔

ابتداء میں ہم نے 100گائیوں او ربچھڑوں کے لئے ارڈر دیا ہے“۔

شکلا نے کہاکہ پہلے ڈیلیوری نومبر کے اخر میں ہوگی اور اس کی قیمت 250سے 300روپئے تک ہے۔انہوں نے بتایا کہ ”تین پرتی کوٹس بچھڑوں کے لئے تیار کئے گئے ہیں۔

ہم نے استفسار کیا کہ کوٹ کے اندر استعمال کیاجانے والا کپڑا نرم اور ملائم رہے جو جوٹ کے کپڑے سے تیار کیاجانا چاہئے کو جسم کو گرم رکھتا ہے“۔مذکورہ کمشنر نے کہاکہ گائے او ربیلوں کے لئے الگ الگ ڈائزین کے کوٹس ہوں گے۔

بیلو ں کے کوٹس صرف جوٹ کے ہوں گے وہیں گائیو ں کے کوٹس دو پرتی ہوں گے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”ہم نے گائیوں کے گرنے کو ذہن میں رکھ کر کوٹس سلانے کا سونچا ہے“۔ شکلا نے مزید کہاکہ ”گائے شیلٹر میں گاؤں کو شدید سردی سے بچانا بھی مشکل ہے۔

اگر وہ زمین پر بیٹھنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے گرمی فراہم کرنے کے مقصد سے بھونسا بھی ڈالا جائے گا“۔

میئر ریشکیش اپادھیائے نے کہاکہ ”ہماری توجہہ گائیوں کی خدمت پر ہے۔

ہم دیگر گائے شیلٹر س کو بھی فروغ دیں گے اور انہیں ریاست کے بہترین شیلٹرس میں تبدیل کریں گے“۔