ایودھیا کے ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ کی پُراسرار موت

   

ایودھیا: ایودھیا کے ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ (اے ڈی ایم) سرجیت سنگھ کی پراسرار موت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ جمعرات کی صبح سرسری کالونی میں واقع اپنی رہائش گاہ کے کمرے میں ان کی نعش مشتبہ حالت میں پائی گئی۔ اس خبر سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ اے ڈی ایم سرجیت سنگھ کی موت سے متعلق خبر ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کے افسران جائے وقوع پر پہنچے اور معاملے کی تفتیش شروع کردی۔ذرائع کے مطابق سرجیت سنگھ کی نعش کمرے کے اندر بند ملی۔ابتدائی جانچ میں یہ معاملہ مشتبہ معلوم ہورہا ہے جس کی ہرزاویہ سے تحقیقات جاری ہے۔