ایوش سلمان خان کے ساتھ فلم نہیںکرنا چاہتے تھے

   

ممبئی۔سلمان خان اور ان کے بہنوئی آیوش شرما کی فلم انتم 26 نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ اس فلم کے متعلق مداحوں میں زبردست جوش وخروش ہے کیونکہ سلمان خان پہلی بار آیوش کے ساتھ کسی فلم میں نظر آ رہے ہیں۔ اس فلم کے بارے میں ماضی میں کافی چرچا ہوا تھا۔ آیوش شرما فلم انتم میں سلمان خان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتے تھے۔جی ہاں، یہ سچ ہے لیکن اس کی وجہ قدرے مختلف ہے۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں آیوش نے کہا ہے کہ وہ سلمان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کے لیے پرجوش ہیں لیکن وہ نہیں چاہتے تھے کہ سلمان یہ فلم کریں۔ آیوش نہیں چاہتے تھے کہ انڈسٹری میں اقربا پروری پر دوبارہ بحث شروع ہو۔آیوش نے کہا کہ ابتدا میں وہ اس بات سے پریشان تھے کہ فلم میں سلمان خان بھی ہیں۔ لوگ یہ بھی کہیں گے کہ آیوش اور سلمان دونوں ایک ہی خاندان سے ہیں۔ اسی لیے سلمان آیوش کو فلم کے ذریعے اپنا کریئر آگے بڑھانے میں مدد کر رہے ہیں۔ اس سے اقربا پروری کو فروغ ملے گا۔یادر ہے کہ انتم کے ساتھ جان ابراہم کی ستیہ میوجیتے 2 بھی ریلیز ہوگی جس میں جان نے ٹرپل رول ادا کیا ہے۔