ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدہ سے متعلق کانفرنس

   

ایران نائب صدر منتخب، امریکہ ناراض
واشنگٹن ۔ 28 اپریل (ایجنسیز) ایٹمی عدم پھیلاؤ سے متعلق عالمی معاہدے کے نفاذ پر جاری کانفرنس میں ایران کو نائب صدر منتخب کرلیا گیا ہے جس کے بعد ایک سفارتی تنازعہ کھڑا ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکام نے اس پیشرفت پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا انتخاب نامناسب ہے، کیونکہ واشنگٹن کو ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر شدید خدشات موجود ہیں۔اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نے کہا کہ واشنگٹن کا مؤقف ہے کہ عدم پھیلاؤ کے اصولوں پر کی پامالی کرنے والے ملک کو ایسے فورم پر قیادت نہیں سونپی جانی چاہیے۔
دوسری جانب ایرانی وفد نے انتخاب کو سفارتی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ رکن ممالک کے اعتماد کا اظہار ہے اور ایران عالمی معاہدوں کے تحت اپنے حقوق کا دفاع جاری رکھے گا۔کانفرنس کے شرکا کا کہنا ہے کہ اس تنازع کے باوجود مذاکراتی عمل جاری رہے گا، تاہم امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی سفارتی کشیدگی کانفرنس کے ماحول پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔