ایپل کا آئندہ سال ریاض میں آن لائن اسٹور

   

ریاض: امریکی کمپنی ایپل نے کہا ہے کہ 2025 میں ریاض میں آن لائن اسٹور کھولے گی جبکہ 2026 میں مرکزی اسٹور کھولا جائے گا۔ایپل نے سعودی عرب میں سرمایہ کاری میں وسعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایپل سعودی حکومت، طویق اکیڈمی اور نورہ یونیورسٹی کے تعاون سے ڈیولپمنٹ اکیڈمی پر کام کر رہی ہے۔مذکورہ اکیڈمی میں دو ہزار کے قریب طلبہ زیر تعلیم ہیں جہاں انہیں اعلی معیار کے مطابق تربیت کی جارہی ہے۔