ایچ ایم وی پی عام زکام ہے :یو این

   

نئی دہلی: اقوام متحدہ نے کہا ہیکہ ہیومن میٹاپنیووائرس ایک عام نزلہ ہے جو سردیوں اور بہار میں ہوتا ہے ۔اقوام متحدہ نے چہارشنبہ کو ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ ایچ ایم پی وی کوئی نیا وائرس نہیں ہے۔ اس کی شناخت پہلی بار سال 2001 میں ہوئی تھی اور یہ ایک طویل عرصے سے انسانی معاشرہ میں موجود ہے ۔پوسٹ میں کہا گیاکہ یہ ایک عام وائرس ہے جو موسم خزاں اور بہار میں پھیلتا ہے ۔ یہ عام سردی کی طرح نظام تنفس کو متاثر کرتا ہے ۔اس پوسٹ کے ساتھ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ایک سینئر اہلکار مارگریٹ ہیرس کا ایک بیان بھی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چین میں اس سال اس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں کم ہے ۔چینی اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سال دواخانہ میں داخل ایچ ایم وی پی متاثرین کی تعداد کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین میں اس حوالے سے کوئی ایمرجنسی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین میں یہ صورتحال ہر سال ہوتی ہے ۔ دسمبر 2024 کے آخر تک ایچ ایم پی وی سے انفیکشن کی شرح 30 فیصد رہی ہے ۔