ایچ ایم ڈی اے لے آؤٹ کو باقاعدہ بنانے کی درخواستوں کے ادخال کی تاریخ میں توسیع

   

حیدرآباد۔ 8 ڈسمبر (این ایس ایس) حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی (ایچ ایم ڈی اے) نے گھروں کے نقشہ جات کو باضابطہ بنانے سے متعلق اپنی لے آؤٹ ریگولرائزیشن اسکیم (ایل آر ایس) کے تحت درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ میں 31 ڈسمبر تک توسیع کی ہے۔ ایچ ایم ڈی اے نے تمام درخواست گزاروں کو جو اس رعایتی سہولت سے استفادہ کرتے ہوئے لے آؤٹس کو باضابطہ بنانا چاہتے ہیں، خواہش کی کہ وہ اپنے پلاٹس کو ضابطہ کے مطابق بنانے کیلئے مقررہ تاریخ سے قبل درخواستیں داخل کریں۔ ادارہ نے کہا کہ آن لائن درخواستیں بھی داخل کی جاسکتی ہیں جن کیساتھ تمام درکار دستاویزات بھی منسلک کرنا چاہئے جن کی تنقیح کے بعد لے آؤٹس کو باقاعدہ بنانے سے متعلق صداقت نامے جاری کئے جائیں گے۔