حیدرآباد ۔ 22 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی بحالی کے بعد بیگم پیٹ میں ہیرٹیج عمارت پائیگاہ پالیس میں واپس منتقل ہوجائے گی ۔ ایچ ایم ڈی اے تمام محکموں اور حصوں کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے پائیگاہ پیالیس کے Annex-I اور Annex-II کے دونوں منزلوں میں ایک اضافی منزل اور ایک پری فیبریکٹیڈ ڈھانچہ تعمیر کرے گا ۔ ایچ ایم ڈی اے تین مختلف بکھرے ہوئے مقامات سے کام کرے گی ۔ ( 1 ) سورنجینتی کامپلکس امیر پیٹ ہیڈ آفس ۔ ( 2 ) ڈائرکٹر اربن فاریسٹری آفس اور پروجکٹ ڈائرکٹر ، آوٹر رنگ روڈ حیدرآباد گروتھ کوریڈور لمٹیڈ نانکرام گوڑہ اور ( 3 ) بدھاپورنیما پروجکٹ بی پی پی آفس لمبنی پارک ٹینک بینڈ روڈ ۔ جس سے اس کے افسران کے لیے ڈیوٹی پر حاضر ہونا مشکل ہورہا ہے ۔ یہ تینوں ونگس چند مہینوں میں پائیگاہ محل سے ایک ہی چھت کے نیچے کام کریں گے ۔ مارچ 2023 میں شہر کے فینانشیل ڈسٹرکٹ میں نانکرام گوڑہ میں امریکی قونصل خانے کے مستقل مرکز میں منتقل ہونے کے بعد سے ہیرٹیج کا ڈھانچہ خالی پڑا ہے ۔۔ ش
