ممبئی 5 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے ایچ ڈی آئی ایل کے صدر نشین راکیش وادوان اور ان کے فرزند سارنگ وادھوان کی جملہ 12 کاریں ضبط کرلی ہیں جن میں فی کس چھ کروڑ مالیتی دو رولس رائیس کاریں اور ایک بینٹلے کار مالیت 2 کروڑ روپئے شامل ہیں۔ ای ڈی نے ایچ ڈی آئی ایل کے چھ ٹھکانوں پر دھاوے کئے تھے ۔ یہ دھاوے پی ایم سی بینک منی لانڈرنگ کیس کے سلسلہ میں کئے گئے تھے ۔