ایچ ڈی ریونا ضمانت پر جیل سے رہا

   

بنگلورو: کرناٹک کے بنگلورو میں ایک خصوصی عدالت نے پیر کو فحش ویڈیو اسکینڈل سے متعلق اغوا کیس میں پھنسے ہولیناراسی پورہ سے جنتا دل (ایس) کے ایم ایل اے ایچ ڈی ریونا کو مشروط ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد انہیں منگل کو پارپنا اگرہارا جیل سے مشروط طور پر رہا کر دیا گیا۔ ضمانت کی شرائط کے مطابق وہ فی الحال ملک سے باہر نہیں جا سکتے۔