حیدرآباد /24 ستمبر ( سیاست نیوز ) صدرنشین تلنگانہ اسٹیٹ کونسل آف ہائیر ایجوکیشن پروفیسر لمبادری نے آج کونسل کے سمینار ہال میں ٹی ایس ایڈسیٹ 2021کے نتائج جاری کئے ۔ ایڈسیٹ میں کامیابی کا تناسب 98.53 فیصد رہا ۔ بی ایڈ کورس میں داخلوں کیلئے 33,683 طلبہ کوالیفائی ہوئے ہیں ۔ ان میں لڑکیوں کی تعداد 25,983 ہے۔ نلگنڈہ کے ٹی شٹی مہیندر نے پہلا رینک حاصل کیا ۔ منچریال کے اے پرتیوش کو دوسرا پٹنہ کے رشی کیش کمار شرما کو تیسرا رینک حاصل ہوا ہے ۔ ریاست کی تمام یونیورسٹیز کے حدود میں بی ایڈ کورسیس میں داخلوں کیلئے اگست میں ٹی ایس ایڈسیٹ 2021 امتحان کا انعقاد کیا گیا تھا ۔ 42,399 امیدواروں نے درخواستیں داخل کی تھی تاہم 34,185 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے تھے ۔ایڈسیٹ کا انعقاد تلنگانہ اسٹیٹ کونسل آف ہائیر ایجوکیشن کیلئے عثمانیہ یونیورسٹی کی جانب سے عمل میں لایا گیا تھا ۔ اس امتحان میں کامیابی کے ذریعہ ریاست کے کالجس آف ایجوکیشن میں 2 سالہ بی ایڈ کورس میں داخلہ حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ن