ایڈیشنل پبلک پراسیکیوٹرس کا تقرر کرنے ہائی کورٹ کی ہدایت

   

حیدرآباد ۔ تلنگانہ ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو مقررہ وقت کے مطابق تقررات کا عمل پورا کرنے کے علاوہ ایڈیشنل پبلک پراسیکیوٹرس کے تقررات سے متعلق کئے جارہے اقدامات پر مبنی تازہ حلف نامہ داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ چیف جسٹس ہیما کوہلی اور جسٹس بی وجئے سین ریڈی پر مشتمل پیانل نے از خود کارروائی کرتے ہوئے ریاستی حکومت کو تقررات کو پورا کرنے کی ہدایت دی۔ عدالت نے اگلی سماعت 17 جون تک ملتوی کردی۔