حیدرآباد ۔ 24 ۔ ستمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے ایڈیشنل پبلک پراسیکیوٹرس کی خدمات کی برخواستگی کو حق بجانب قرار دیا اور کہا کہ حکومت نے اپنے اختیارات کے تحت یہ فیصلہ کیا ہے ۔ جسٹس این وی شراون کمار کے اجلاس پر حکومت نے واقف کرایا۔ ڈسمبر 2023 میں 121 پراسیکیوٹنگ آفیسرس موجود تھے جن میں 97 ایڈیشنل پبلک پراسیکیوٹرس شامل تھے۔ حکومت نے 34 ایڈیشنل پبلک پراسیکیوٹرس کو سبکدوش کردیا۔ اس فیصلہ کے خلاف درخواستوں پر عدالت نے حکومت سے وضاحت طلب کی تھی۔ درخواست گزاروں نے کہا کہ حکومت نے کسی نوٹس کے بغیر ہی ایڈیشنل پبلک پراسیکیوٹرس کی خدمات کو ختم کردیا ۔ حکومت نے کہا کہ مختلف شکایات اور تحقیقاتی رپورٹ کی بنیاد پر یہ کارروائی کی گئی ہے ۔فریقین کی سماعت کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کردیا۔1