سپرنٹنڈنٹ بھی جال میں ، اے سی بی کی بڑی کارروائی
حیدرآباد 13 اگست (سیاست نیوز ) اینٹی کرپشن بیورو نے ایک بڑی کارروائی میں اڈیشنل کلکٹر ضلع رنگاریڈی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ اے سی بی نے اڈیشنل کلکٹر کے ساتھ کلکٹر آفیس کے سپرنٹنڈنٹ مدن موہن ریڈی کو بھی گرفتار کرلیا۔ دھرانی ویب سائٹ سے ممنوعہ اراضی کو نکالنے ان عہدیداروں نے درخواست گذار سے 8 لاکھ رشوت کا مطالبہ کیا تھا اور رشوت کی رقم لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلئے گئے۔ اے سی بی نے اڈیشنل کلکٹر رنگاریڈی بھوپال ریڈی اور سپرنٹنڈنٹ مدن موہن ریڈی کے قبضہ سے رقم برآمد کرلی۔ ان کے خلاف جے ستیم ریڈی ساکن گولہ گوڑہ نے شکایت کی تھی۔ 14 گنٹے اراضی کو ممنوعہ لسٹ سے نکالنے ان عہدیداروں نے رشوت کا مطالبہ کیا تھا۔ اے سی بی نے بتایا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیشنل کلکٹر کی ایماء پر رشوت کا مطالبہ کرکے رقم حاصل کررہا تھا۔ یہ عہدیدار اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرکے رشوت حاصل کررہے تھے۔ اس دوران گرم گوڑہ کا ساکن ستیم ریڈی ان سے رجوع ہوا اور سپرنٹنڈنٹ مدن موہن ریڈی نے رشوت کا مطالبہ کیا اور آج 8 لاکھ روپے رشوت لے کر پداعنبرپیٹ میں آؤٹر رنگ روڈ پہنچا اور اڈیشنل کلکٹر بھوپال ریڈی بھی اپنی سرکاری گاڑی میں پہنچا اور رقم حاصل کی، اس دوران اے سی بی نے انہیں گرفتار کرلیا۔ اے سی بی کی خصوصی عدالت حیدرآباد میں پیش کردیا۔ ع