ایکزٹ پول پر توجہہ نہ دیں‘ قابل بھروسہ نہیں ہوتے۔ ممتا بنرجی

,

   

کلکتہ۔ایکزٹ پر ”گپ شپ“ کا مذاق اڑاتے ہوئے مغربی بنگال کی چفی منسٹر اور ترنمول کانگریس کی صدر ممتا بنرجی نے اتوار کے روزکہاکہ وہ اس طرح کے سروے پر یقین نہیں

رکھتی ہیں کیونکہ یہ ”گیم پلان“ ہوتا ہے تاکہ ای وی ایم مشینوں کے ساتھ ”چھیڑ چھاڑ“ کے لئے اس کا استعمال کیاجائے۔

اتوار کے روز ساتویں مرحلے کی رائے دہی اختتام پذیر ہونے کے ساتھ ہی زیادہ تر ایکزٹ پول برسراقتدار بی جے پی کی زیرقیادت این ڈی اے کو اکثریت بتارہی ہے۔

بنرجی نے ٹوئٹ میں کہاکہ ”میں ایکزٹ پول کی گپ شپ پر یقین نہیں رکھتی۔

یہ ہزاروں ای وی مشینوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کے لئے اس طرح کی گپ شپ کی جاتی ہے۔

میں تمام اپوزیشن جماعتوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ متحد ہوجائیں۔

ہمیں اس جنگ کومتحدہ طور پر لڑنا ہے“

بی جے پی ویسٹ بنگال یونٹ نے اپنے ٹوئٹ میں بنرجی سے استفسار کیاکہ وہ اس طرح کی باتیں کرنا بند کردے۔

بی جے پی نے کہاکہ ”مغربی بنگال میں بی جے پی آپ کو شکست دے گی اور سنہرا بنگال بنائی گی“۔

ایکزٹ پول کے مطابق مغربی بنگال میں ٹی ایم سی کو 24سیٹیں ملنے کا قیاس لگایاگیا ہے‘ جبکہ بی جے پی کوسولہ او رکانگریس کو دوسیٹیں اور لفٹ کو صفر سیٹ بتائی گئی ہیں۔

دوایکزٹ پول شائع کئے گئے جس میں این ڈی اے کو 296اور306سیٹیں بتائی گئی ہیں جبکہ کانگریس کے زیر قیادت یوپی اے کو 126اور132سیٹیں ملنے کا امکان ظاہر کیاگیا ہے۔

ساتویں مرحلے کی رائے دہی جس میں 59پارلیمانی حلقوں میں جو اٹھ ریاستوں اوردویونین ٹریٹریزپر مشتمل تھے میں 61فیصد رائے دہی ہوئی ہے