ایکسائز انفورسمنٹ کا دھاوا، حشیش کا تیل و چرس ضبط

   

حیدرآباد ۔ اکسائیز انفورسمنٹ نے آج شہر میں دھاوا کرتے ہوئے 2 افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے حشیش کا تیل اور چرس کو برآمد کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 2.1 کیلو حشیش کا تیل اور 410 گرام چرس کو ضبط کرلیا۔ یہ دھاوا ایس آر نگر کے علاقہ میں کیا گیا ۔ امیر پیٹ پروہبیشن اینڈ اکسائز کے حدود میں یہ کارروائی انجام دی گئی ۔ ا کسائز انفورسمنٹ ذرائع کے مطابق 23 سالہ اکھیل آدتیہ اور 24 سالہ وینکٹ درگاہ کرشنا ساکنان بورا بنڈہ کو گرفتار کرلیا جبکہ بھرت تکھرل اور شیوا ریڈی دونوں مفرور بتائے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی اور حشیش اور چرس کی موجودگی کے بعد اکسائز انفورسمنٹ نے اس کی اسمگلنگ کی تفصیلات کو جمع کرنے میں جٹ گئی ہے۔