ایکواڈور میں 6.0 شدت کا زلزلہ

   

کوئیٹو ۔ ایکواڈور میں میں 6.0شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ایکواڈور کے نیشنل سیکرٹریٹ فار رسک ریڈکشن کے مطابق جنوبی امریکی ملک ایکواڈور کے پچینچا، منابی، ایسمیرالڈا، کوٹوپکسی، چمبورازو اور لوجا کے شہروں میں زلزے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.0 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز شمال مغربی شہر گیاس سے 19 کلومیٹر دور57 کلومیٹر کی زمین کی گہرائی میں تھا۔زلزے کے بعد کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ ایکواڈور میں 16 اور 20 اپریل 2016 کو آنے والے 7.8 اور 6.1 کی شدت کے دو زلزلوں میں تقریباً 700 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔