ایک اور معاملے میں مختار انصاری کو عدالت نے ساڑھے 5 سال کی سزا سنائی 

   

نئی‌ دہلی: کوئلہ تاجر نند کشور رُنگٹا کے بھائی مہاویر پرساد رنگٹا کو دھمکیاں دینے کے معاملے میں عدالت نے ملزم مختار انصاری کو مجرم قرار دیا ہے۔ عدالت نے مختار کو 5 سال 6 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔ اس کے علاوہ 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں 2 ماہ کی اضافی سزا بھگتنی ہو گی۔ یہ فیصلہ ایڈیشنل سول جج سینئر ڈویژن I/ ایم پی-ایم ایل اے کورٹ کے انچارج اجول اپادھیائے کی عدالت نے سنایا۔سماعت کے دوران جوائنٹ ڈائریکٹر پروزیکیوشن ہرکیشور سنگھ اور مدعی کے وکیل ودھان چند یادو اور او پی سنگھ نے استغاثہ کی طرف سے موقف رکھا۔