مہاراج گنج۔8ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) ایک غیر ملکی کو یہاں گرفتار کیا گیا ہے ۔ جو نقلی دستاویز کی اساس پر ساری ریاست کا سفر کررہا تھا ۔ یہ بات امیگریشن کے ایک سینئر آفیسر نے چہارشنبہ کے دن بتائی ۔ ایران کے رہنے والے شیفرکیانی کو منگل کے دن شام میں سوناولی علاقہ سے گرفتار کیا گیا ۔ تعزیرات ہند کی کئی دفعات کے تحت اس غیر ملکی شہری کے خلاف کیس درج کئے گئے ۔ ہندوستان کے انٹلیجنس بیورو نے یہ اطلاع دی ۔