حیدرآباد 3 اگست ( سیاست نیوز ) : قرض کے معاملہ میں دو خواتین کے درمیان جھگڑا ایک کی ہلاکت کا سبب بن گیا ۔ 20 ہزار روپئے قرض کیلئے ایک خاتون نے دوسری خاتون کا قتل کردیا ۔ ایل بی نگر پولیس حدود میں سروجنی نامی خاتون نے نرسماں نامی خاتون پر حملہ کرکے قتل کردیا ۔ شاطر خاتون نے مقتولہ کی موت کو خود کشی قرار دینے کی کوشش کی اور سیڑھیوں سے گرنے کے سبب موت کی جھوٹی کہانی تیار کی تاہم سروجنی پر شک کے بعد پولیس نے مقامی عوام سے پوچھ تاچھ کی اور سروجنی کو حراست میں لے لیا ۔ سروجنی نے 20 ہزار روپئے قرض نرسماں کو دیا تھا اور اس کی واپسی کیلئے دباؤ ڈال رہی تھی۔ دونوں میں کئی دن سے بحث و تکرار جاری تھی ۔ اس دوران دونوں میں جھگڑا ہوا اور سروجنی نے نرسماں پر ہتھوڑے سے حملہ کرکے ہلاک کردیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔ ع