ایک دن میں سب سے زیادہ 1133 کورونا مریض فوت

   

نئی دہلی: عالمی وبا کووِڈ۔19 سے ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے اب تک ایک دن میں سب سے زیادہ 1133 مریضوں کی موت ہوئی ہے ۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کے روز جاری اعداد وشمار میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس سے 1133 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ ایک دن میں کورونا سے ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے ۔ کورونا وائرس سے اب تک 75,800 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔ قبل ازیں 23 جولائی کو کورونا سے سب سے زیادہ 1129 افراد کی موت ہوئی تھی۔ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس رواں برس 30 جنوری کو سامنے آیا تھا اور فی الحال 42,80,423 کیسز کے ساتھ یہ دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے ۔