مکہ مکرمہ : حرمین شریفین انتظامیہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1895 زائرین حرم نے الیکٹرک گاڑیوں کی سہولت استعمال کی ہے۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ چہارشنبہ 14 دسمبر کو 3039 زائرین نے معلمین کی خدمات حاصل کی ہیں‘۔’25 ہزار سے زیادہ افراد نے حرم کی ڈیجیٹل سروسز سے فائدہ اٹھایا جبکہ 71 ہزار زائرین کی مختلف زبانوں میں رہنمائی کی گئی‘۔’مذکورہ دن میں 120 زائرین نے لائبریری سے فائدہ اٹھایا جبکہ 88760 زائرین میں زمزم کی بوتلیں تقسیم کی گئیں‘۔انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’ایک دن کے دوران حرم کو پاک رکھنے کے لیے 550 لیٹر سینیٹائز استعمال کیا گیا ہے‘۔