نئی دہلی : ہندوستان کے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں صرف دو یوم میں زائد از ایک لاکھ کورونا انفیکشن کا اضافہ ہوا ہے جبکہ 24 گھنٹوں میں 53,476 نئے کیس سامنے آئے ہیں، جو رواں سال اب تک کا ایک یوم میں اعظم ترین اضافہ ہے۔ مرکزی وزارت صحت کے جمعرات کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اب کوویڈ۔19 کے جملہ کیسوں کی تعداد 1,17,87,534 ہوگئی ہے۔ لگاتار پندرہویں روز نئے کیسوں اور اس کے ساتھ جملہ فعال کیسوں میں اضافہ ہوا ہے۔ موجودہ طور پر 3,95,192 کورونا مریض زیرعلاج ہیں جو جملہ انفیکشن کا 3.35 فیصد ہے۔ صحتیابی کی شرح گھٹ کر 95.28 ہوگئی ہے۔
