ایک روز کی بکنگ سے انڈین ریلویز کو16کروڑ کی کمائی

,

   

نئی دہلی۔ سفر پر امتناع عائد کرنے کے تقریبا دو ماہ بعد خصوصی ٹرینوں کی 15جوڑیوں کے لئے مذکورہ انڈین ریلویز نے بکنگ کی شروعات کی ہے‘ کو مسافرین ٹرین‘ میل‘ ایکسپریس ٹرین خدمات پر مشتمل ہے جس کے ذریعہ 45,500ٹکٹوں کی پیر کے روز ہوئی بکنگ سے ریلویز کو16.15کروڑ کی آمدنی ہوئی ہے جس کا عہدیداروں نے خلاصہ کیاہے۔

ائی آر سی ٹی ٹی سی کی ویب سائیڈ پر پیر کے روز سے 15جوڑی خصوصی ائیر کنڈیشن ٹرینوں کے لئے مذکورہ ریلویز نے بکنگ لینا شروع کیاہے۔ ریلوے ایک سینئر افیسر نے کہاکہ پیر کے روز45533پی این آر کی تشکیل کے ساتھ16.15کروڑ کے ٹکٹ فروخت کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مذکورہ خصوصی اے سی ٹرینوں سے 45533پی این آر کے ذریعہ پہلے ہفتے میں 82317مسافرین سفر کریں گے۔ مذکورہ ریلویز نے اتوار کے روز اعلان کیاتھا کہ مرحلہ واری اساس پر 12مئی سے ریلویز یہ ٹرینیں چلائے گا۔

ریلویز نے ان مسافرین سے کہا کہ وہ ٹرین کی روانگی سے 90منٹ قبل اسٹیشن پہنچ جائیں۔ اسٹیشن کے احاطے میں آنے سے قبل ان کی تھرمل اسکریننگ کرائی جائے گی۔ عہدیدار نے بتایاکہ ماسک لازمی ہوگا اور مسافرین سے کہاجارہا ہے کہ وہ اپنے بلانکٹس‘ پانی اور سفر کے لئے کھانے ساتھ لے کر ائیں۔

قومی سفر بردار میں اے سی معمول کی طرح نہیں رہا گا۔ او ردیگر اصلاحات جس میں مسافرین کے باہر نکلنا وغیر ہ بھی شامل ہیں لائے گئے ہیں