بریلی : اترپردیش کے شہر بریلی میں ایک سالہ لڑکے نے اتفاق سے سانپ کے بچے کو منہ میں ڈال لیا۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ یہ سانپ زہریلا تھا۔بچہ کھیلتے کھیلتے سانپ کے چھوٹے بچے کو دبوچ لیا اور اپنی ماں کے سامنے ہی اس نے منہ میں ڈال لیا۔ ماں نے فوری دواخانہ لے گئی جہاں ڈاکٹروں نے بچے کو زہر اترنے والا انجکشن دیا۔بچہ اب صحتمند بتایا گیا ہے۔