ایک سو سے زائد روہنگیا پناہ گزین انڈونیشیا کے ساحلی گاؤں پہنچ گئے

   

جکارتہ: سو سے زائد روہنگیا مسلمان نقل مکانی کر کے انڈونیشیا کے ساحلی گاؤں پہنچ گئے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ آمد انڈونیشیا کے مغربی صوبے آچے میں ہفتے کے روز علی الصبح ہوئی ہے۔پناہ کی تلاش میں کشتیوں پر انڈونیشیا پہنچنے والے ان روہنگیا مسلمانوں کے تازہ قافلے میں عورتوں اور بچوں سمیت 139 افراد شامل ہیں۔روہنگیا مسلمانوں کی پناہ کیلئے یہ آمد گذشتہ ماہ آچے پہنچنے والے ایک ہزار پناہ گزینوں کے علاوہ ہے۔