ایک سگریٹ تیار کرنے والے ادارے سے اس شخص نے ائی ٹی سی کو ملک کی پانچوا ں دولت مند کمپنی بنایا

,

   

ارپوریٹ ابزرورس کے مطابق دیشوار کی زیر قیادت ائی ٹی سی کی حکمت عملی ترقی کے اہم پہلوؤں کی تشکیل کا سبب بنا جو ہندوستانی معیشت کے بڑھتااہم تعاون بن گئی ہے

نئی دہلی۔کئی دہوں سے انڈیا ائی این سی کے لئے طاقتور آواز رہے 72سال کے ائی ٹی سی چیرمن یوگیش چندر دیشوار کا ہفتہ کے روز فوت ہوگئے‘ دیشوار جس کے پسماندگا ن میں بیوہ‘ بیٹی اور ایک بیٹا ہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے علیل تھے۔

دیشوار 1996کے دوران ائی ٹی سی کے چیرمن بنے اور مارچ2017کو اپنے عاملہ کردار سے وہ سبکدوش ہوگئے تھے‘ ائی ٹی سی کا سالہ گیارہواں فولڈ 55,000کروڑ رہا‘ شیئر ہولڈرس کو سالانہ شرح23فیصد تک اضافہ ہوا اور مارکٹ کی مالیہ پانچویں مقام پر پہنچا اور ادارے کی قیمت 365,000کروڑ پہنچائی۔

انہوں نے کلکتہ نژاد کمپنی کو جو زیادہ تر سگریٹ تیار کرتی تھی کو اپنی ذاتی دلچسپی سے صارفین کے اشیاء بنانے والے‘ ہوٹلس‘ پیپر او رپیاکنگ اور اگری کاروبار میں تبدیل کردیا‘ اب پچاس فیصد آمدنی غیر تمباکو سے متعلق کاروبار سے آرہا ہے۔

دیشوار کی پیدائش پاکستان کے لاہور میں ہندوستان کی 1947میں آزادی سے چھ ماہ قبل ہوئی‘ انہوں نے دیہی علاقوں میں ایف ایم سی جی کے ذریعہ کاروبار کو وسعت دی۔

انہو ں نے 1991اور1994کے درمیان ائی ٹی سی کچھ وقت کے لئے دوری اختیار کرتے ہوئے ائیر انڈیا کے چیرمن اور ایم ڈی کے طور پر خدمات انجام دئے