ایک شخص میں کورونا وائرس کی مشتبہ علامات

,

   

صحت پر نظر ، سافٹ ویر انجینئر کی حالت بہتر ، وزیر صحت کا بیان
حیدرآباد ۔ 7 ۔ مارچ : ( پی ٹی آئی / سیاست نیوز ) : وزیر صحت ای راجندر نے ہفتہ کو تمام ضلعی صحت وطبابت کے عہدیداروں سے کہا کہ کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے جامع لائحہ عمل تیار کریں اور دیگر ضروری ہو تو بعض مریضوں کو مزید معائنوں کے لیے حیدرآباد روانہ کریں۔ راجندر نے جو کورونا وائرس کی صورتحال پر ضلعی صحت و طبابت کے عہدیداروں سے ویڈیو کانفرنس کررہے تھے کہا کہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے ریاستی سرکاری مشنری پوری طرح تیار ہے ۔ ایک سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیر صحت نے کہا کہ ’ تلنگانہ میں کورونا وائرس کا تاحال صرف ایک مثبت کیس پایا گیا ہے ۔ عوام کو خوف و سنسنی سے دوچار ہونے کی ہرگز کوئی ضرورت انہیں ہے ۔ تلنگانہ پر کورونا وائرس کا کوئی اثر نہیں ہے ۔ لیکن صرف بیرونی ملک سے آنے والے ایک فرد میں یہ علامات پائی گئی ہیں ۔ درکار معائنوں کے بعد مناسب علاج کیا جارہا ہے جس کی حالت میں بہتری دیکھی گئی ہے ۔ ایٹالہ راجندر نے زائد قیمتوں پر ماسک فروخت کرنے والوں کو سخت انتباہ دیا اور عوام سے کہا کہ وہ 104 ہیلپ لائن پر ان واقعات کی شکایات درج کروائیں ۔ وزیر صحت نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ 24 سالہ سافٹ ویر انجینئر کے رابطہ میں آنے والے 25 افراد کے معائنہ کئے گئے صرف ایک میں چند علامات پائی گئی ہیں ۔ جس کو سب سے الگ تھلگ رکھ کر صحت پر نظر رکھی جارہی ہے ۔ دیگر تمام 24 افراد بالکل صحت مند اور غیر متاثر ہیں ۔ ایٹالہ راجندر نے جمعہ کو گاندھی ہاسپٹل کا معائنہ کیا اور وہاں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد زیر علاج سافٹ ویر انجینئر سے ملاقات کرتے ہوئے مزاج پرسی کی ہے ۔۔