ممبئی : مہاراشٹرا میں ایک شخص نے اپنی پتنی کی چتا کے ساتھ جلنے کی کوشش کی لیکن اس کے رشتہ داروں نے اسے بچالیا۔ تاہم بعد میں اس نے ایک کنویں میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ اس شخص کی بیوی تین ماہ کی حاملہ تھی اور بتایا جاتا ہے کہ اس نے اپنی علیل ماں سے ملاقات کے بعد کنویں میں کود کر ہی اپنی جان دے دی تھی۔