ایک شخص کی چار ریاستوں میں چھ شادیاں

   

پٹنہ: بہار کے جموئی ضلع سے ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں پولیس نے چار ریاستوں میں چھ شادیاں کرنے والے نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ملزم نوجوان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔بہار کے ایک نوجوان نے چار ریاستوں میں چھ شادیاں کیں۔ یہ دلچسپ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب اس نوجوان کو اس کے سالے نے دوسری عورت کے ساتھ ریلوے اسٹیشن پر رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔ یہ معاملہ بہار کے جموئی ضلع کاہے۔ بتایا گیا کہ دوسری خاتون کے ساتھ پکڑے جانے پر نوجوان کے سالے نے اس کے گھر والوں کو معاملے کی اطلاع دی۔ جس کے بعد گھر والے اسٹیشن پہنچے تو حقیقت سامنے آئی کہ نوجوان نے ایک نہیں چھ شادیاں کی ہیں۔ اس کے بعدا سٹیشن پر پہنچنے والے گھر والوں نے ہنگامہ کرنا شروع کر دیا۔ جس کے بعد پولیس چھوٹو کو پکڑ کر تھانے لے گئی۔تھانے لے جانے پر پولیس کی پوچھ گچھ میں انکشاف ہوا کہ چھوٹوداس نامی اس نوجوان کی چار ریاستوں میں چھ بیویاں ہیں۔ پہلی بیوی سے چار بچے بھی ہیں۔ اس خاتون سے اس کے دو بچے بھی ہیں جسے اس نے ڈیڑھ سال قبل چھوڑا تھا۔نوجوان کی شناخت چھوٹو ولد گنیش داس کے طور پر ہوئی ہے جو جموئی کے برہت تھانہ علاقہ کے تحت جاوتری گاؤں کا رہنے والا ہے۔ چھوٹو آرکسٹرا میں بطور گلوکار کام کرتا ہے۔ اس دوران وہ جہاں بھی پروگرام کرنے گیا، وہیں شادی کر لی۔چھوٹو نے بتایا کہ وہ ماں شاردا آرکسٹرا میں گانے اور بجانے کا کام کرتے ہیں۔ اس نے چار ریاستوں کی چھ خواتین سے شادی کی ہے۔ چھوٹو نے چناوریا، سندر ٹنڈ، رانچی، سنگرام پور، دہلی اور دیوگھر کی خواتین سے شادیاں کی ہے۔
اس کے سب سے بچے ہیں۔پولیس کی پوچھ گچھ میں بتایا کہ شادی کے بعد چھوٹو کچھ دن اس خاتون کے ساتھ رہ کر خاندان بناتا تھا، پھر اسے چھوڑ کر بھاگ جاتا تھا۔ اس طرح وہ اب تک چھ شادیاں کر چکے ہیں۔ چھوٹو اب تک چھ خواتین کو دھوکہ دے چکا ہے۔ اس کی بیوی منجو اور اس کے گھر والوں نے چھوٹو کی دوسری بیویوں کو بھی اس معاملے سے آگاہ کیا۔ جس کے بعد ان کے ساتھ ہونے والی دھوکہ دہی پر ہر کوئی پریشان ہے۔جب چھوٹو کی بیوی منجو کی ماں کوبیا دیوی نے پولیس کو کہانی سنائی تو پولیس بھی حیران رہ گئی۔ کوبیا دیوی نے بتایا کہ سال 2018 میں میری بیٹی کی شادی چھوٹو سے ہوئی تھی۔ دونوں کے دو بچے بھی ہیں۔ تقریباً ڈیڑھ سال قبل چھوٹو بچے کے لیے دوائی لانے کے بہانے گھر سے چلا گیا تھا۔ جس کے بعد وہ واپس نہیں آیا۔ خاتون نے بتایا کہ جب اس کے بیٹے نے چھوٹو کو دوسری عورت کے ساتھ دیکھا تو اس کی حقیقت معلوم ہوئی۔ اس کی بیٹی ڈیڑھ سال سے اس کا انتظار کر رہی تھی۔ کوبیا دیوی کا کہنا ہے کہ داماد چھوٹو نے ہمیں دھوکہ دیا ہے۔ اس کی شادی بھی رانچی کی رہنے والی کلاوتی دیوی سے ہوئی ہے۔ دونوں کے چار بچے بھی ہیں۔اس کے ساتھ ہی اس عجیب و غریب معاملے پر پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان پر چار ریاستوں کی چھ خواتین سے شادی کرنے کا الزام ہے۔ فی الحال اس معاملے میں کوئی شکایت درج نہیں ہوئی ہے۔ اگر شکایت درج کی گئی تو پولیس معاملے کی تحقیقات کرے گی۔ اب تمام لوگ اپنے اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔