ایک عازم حج جناب محمد تاج ا لدین کا مکہ مکرمہ میں انتقال

   

حیدرآباد /14 جون ( سیاست نیوز ) ایک عازم حج جناب محمد تاج ا لدین ولد محمد محبوب علی بعمر 69 برس ساکن شاستری پورم میلاردیوپلی عزیزیہ مکہ مکرمہ میں مقیم منیٰ کو روانگی کے دوران بس میں قلب پر حملہ کے باعث انتقال کرگئے ۔ مرحوم عازم حج جناب جناب تاج الدین کی حال میں اوپن ہارٹ سرجری ہوئی تھی ۔ وہ سانس لینے کے مسائل سے دوچار تھے ۔ اپنی اہلیہ محترمہ حسینی بیگم کے ہمراہ 19 مئی کو SV-3711 فلائیٹ نمبر سے روانہ ہوئے تھے جن کا کور نمبر TSF-995-2-0 ہے ۔ مرحوم تاج الدین کی اہلیہ مناسک حج ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے ان کے شوہر جناب محمد تاج الدین مرحوم کو سعودی عرب میں تدفین کی سعودی حکام سے درخواست کی ہے ۔