بھوج / ممبئی : مہاراشٹرا متوطن 20 سالہ انجنیئرنگ اسٹوڈنٹ ذیشان صدیقی پاکستان میں گھسنے کی کوشش پر گجرات کے رن آف کچ میں بی ایس ایف کے ہتھے چڑھ گیا ۔ ذیشان دراصل سوشیل میڈیا پر دوستی کے بعد اپنی گرل فرینڈ سے ملنے پیدل ہی پاکستان کے علاقہ کی طرف چل پڑا تھا ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ جمعرات کی شب بی ایس ایف نے اسے پکڑ کر مقامی پولیس کے حوالے کردیا ۔