ایک عورت کے پیٹ سے 1.5 کیلو وزنی زیورات اور 90 سکے نکالے گئے

   

کولکاتہ ۔ 25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال کے سرکاری ہاسپٹل میں ذہنی طور پر غیرمستحکم عورت کے پیٹ سے زائد از 1.5 کیلو گرام وزنی جیولری اور درجنوں سکے نکالے گئے۔ ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ چہارشنبہ کو رامپور ہٹ کے دواخانہ میں یہ آپریشن کیا گیا۔ 5 روپئے اور 10 روپئے کے تقریباً 90 سکے، چین، بالیاں، چوڑیاں اور گھڑیاں جیسے زیورات قیمتی اشیاء اس عورت کے پیٹ میں پائے گئے۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ ان اشیاء زیادہ تر کانسہ اور جست کے بنے ہوئے ہیں۔ سرکاری ڈاکٹروں کی ٹیم نے یہ پیچیدہ آپریشن بخوبی انجام دیا۔