ایک قوم، ایک ووٹر فہرست پر حکومت کا غور :رجیجو

   

نئی دہلی۔ مرکزی وزیر قانون اور انصاف کرن رجیجو نے جمعہ کو کہا کہ حکومت ملک میں جعلی ووٹنگ کو روکنے کے لیے ایک قوم، ایک ووٹر فہرست کے تصور اور آن لائن ووٹنگ سسٹم پر غورکررہی ہے۔رجیجو نے یہ بات لوک سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران ارکان کی طرف سے اٹھائے گئے ضمنی سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہی۔ بی جے پی کے اجے نشاد کے ایک ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر قانون نے کہا کہ ملک بھر میں جعلی رائے دہی کو روکنے کے لیے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے صرف ایک انتخابی فہرست لانے کا خیال ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اس سلسلے میں الیکشن کمیشن سے بات کی ہے۔ حال ہی میں ووٹر لسٹ کو آدھار سے جوڑنے کا انتظام کیاگیا ہے۔ یہ لازمی نہیں ہے، یہ رضاکارانہ ہے۔ لیکن یہ جعلی رائے دہی کو روکنے میں کامیاب ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔رجیجو نے کہا ہم مستقبل میں بھی انتخابی اصلاحات کے لیے ضروری اقدامات کریں گے۔ ایک قوم، ایک ووٹر لسٹ ہونی چاہیے، یہی حکومت کی سوچ ہے۔ ملک میں رائے دہی کا صاف ستھرا نظام ہونا چاہیے۔‘این آر آئیز کو حق رائے دہیکو وزیر نے کہا کہ یہ ایک مثبت تجویز ہے۔